Image Source : Twitter

شاہ محمود قریشی سے اختلافا ت کی خبریں ،جہانگیر ترین حقائق سامنے لے آئے
12 اپریل 2019 (18:04) 2019-04-12

ملتان :تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قیادت کے اندر اختلافات کی باتیں گھر میںکرینگے ، شاہ محمود قریشی سے اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں .

عوامی مسائل کی بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ان تمام مسائل کا حل ممکن نہیں ،حکومت پاکستان کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے ،مسائل جلد حل ہونگے ۔

شاہ محمود قریشی سے اختلاف کی بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ گھر باتیں گھر میںہی کرینگے ،جوکچھ اس وقت عدالتوں میں ہو رہا ہے وہ بہت حیران کن بات ہے ،جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ اب گھر کی باتیں میڈیا پر نہیں کرینگے .

یاد رہے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کی ایک دوسرے کیخلاف میڈیا پرہونے والی باتوں کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ایک اہم اجلاس میں دونوں کو خاص ہدایت جاری کر دی ہیں جس کے بعد شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے میڈیا پر ایک دوسرے کیخلاف کوئی بات نہیں کی بلکہ یوں کہا جائے کہ ایک دوسرے کیخلاف بات کرنے سے اجتناب کرتے رہے ۔


ای پیپر