مہوش حیات نے پاکستانی نہ بننے پر امیتابھ بچن کی کلاس لے لی 
12 اپریل 2019 (18:03) 2019-04-12

اسلام آباد: اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن کو فلم میں پاکستانی بننے سے انکارکرنے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آئینہ دکھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن کی جانب سے پاک بھارت تعلقات پرمبنی فلم میں پاکستانی شخص کا کردارادا کرنے سے انکارکر دیا تھا۔ امیتابھ بچن کے اس اقدام سے مایوس اداکارہ مہوش حیات نے امیتابھ کے فیصلے پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگریہ خبر درست ہے تو امیتابھ کے اس اقدام سے سخت مایوسی ہوئی ہوں۔

فلموں میں ایک دوسرے کو آپس میں جوڑنے کی طاقت ہوتی ہے، جب کشیدگی عروج پر ہو تو فلمیں پل کا کام کرتی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ بالی ووڈ کے مستقبل کے بارے میں جذباتی گفتگوسے پہلے ہم احتیاط سے کام لے سکتے ہیں۔


ای پیپر