Image Source : Facebook IK

بلدیاتی الیکشن سے متعلق عثمان بزدار نے دھماکہ دار اعلان کر دیا
12 اپریل 2019 (17:16) 2019-04-12

راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میر ی خواہش ہے اسلام آبادوالی سہولیات راولپنڈی میں بھی ہوں جس شہر کا وکیل شیخ رشید ہو وہ اپنا کیس کیسے ہار سکتا ہے؟ راولپنڈی کواپنادوسرا گھرسمجھتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے راولپنڈی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج کی تقریب میں شرکت اعزازکی بات ہےمیری خواہش ہے کہ اسلام آبادوالی سہولیات راولپنڈی میں بھی ہوں ، ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی کواپناگھرسمجھتاہوں۔

غریب عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اب آ نے والے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ،عوام کی مشکلات کا حل اب ان کو ان کی دہلیز پر ہی فراہم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ،تاکہ عوام کو ادھر ادھر دھکے نا کھانے پڑیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان کامنفردشہرہے جہاں دوویمن یونیورسٹیاں ہیں جبکہ راولپنڈی کڈنی اسپتال کوبھی جلدفعال کیاجائےگا، وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق نیاپاکستان بنا رہے ہیں۔ پنجاب میں صحت کارڈکےاجراکاسلسلہ شروع کردیاگیاہے.

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب عوام کی خدمت ہے ، نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بااختیا ر بنایا جائے گا۔


ای پیپر