ایشیائی بنک نے پی ٹی آئی حکومت کی تعریف کر دی 
12 اپریل 2019 (15:40) 2019-04-12

واشنگٹن : ایشیائی ترقیاتی بنک کے صدر تاکہی کو ناکا نے پاکستان میں اصلاحاتی عمل کو سراہا اور بینک کی طرف سے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

 وہ واشنگٹن میں وزیر خزانہ اسد عمر سے گفتگو کررہے تھے۔ فریقین نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ پاکستان کے جاری رابطے آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کو ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔اس سے پہلے وزیر خزانہ نے جنوبی ایشیا کیلئے عالمی بنک کے نائب صدر Hartwing Schafer کی سربراہی میں بینک کی ٹیم کیساتھ ملاقات میں عالمی بنک کے پاکستان کیلئے منصوبوں اور پروگرام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے زیر غور منصوبوں اور ان شعبوں کا جائزہ لیاجن کے تحت عالمی بنک پاکستان میں اپنی سرگرمیاں مزید بڑھا سکتا ہے۔

وزیرخزانہ نے عالمی بنک کی ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے چیف آپریٹنگ آفیسر وجے ایار کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کی۔فریقین نے حکومت کی نجکاری پالیسی اور ملک میں سرکاری اور نجی شراکتی عمل کو توسیع دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملٹی لیٹرل انوسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کی ٹیم نے وزیرخزانہ کو پاکستان میں اپنے حالیہ منصوبوں سے آگاہ کیا ۔انہو ں نے بتایا کہ ایجنسی اب پاکستان میں اپنے منصوبوں کا دائرہ بڑھانے کی خواہاں ہے۔


ای پیپر