سکرین شوٹ نیو نیوز

'اسلام بھائی چارے کا نام ہے، یہ دین زندگی امن وامان سے گزارنے کا حکم دیتا ہے'
12 اپریل 2019 (14:43) 2019-04-12

اسلام آباد: امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجہینی نے کہا ہے کہ اسلام بھائی چارے کا نام ہے اور یہ دین زندگی امن وامان سے گزارنے کا حکم دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امام کعبہ نے فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کرائی۔ امام کعبہ نے مسلم امہ اور پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جمعہ میں شرکت کی۔

خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ اسلام اخوت و بھائی چارے کا نام ہے۔ یہ دین ہمیں امن و امان سے رہنے کا درس دیتا ہے۔ اس موقع پر مسلم امہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


ای پیپر