فوٹو بشکریہ فیس بک

پنجاب یونیورسٹی میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان
12 اپریل 2019 (11:57) 2019-04-12

لاہور: پنجاب یونیورسٹی انتطامیہ نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات 15 اپریل سے 23 اپریل تک بند رہیں گے۔ پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے موسم بہار کی چھٹیوں کے لیے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلیمی شعبہ جات، سنٹرز اور یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ کالجز اور سکول سوموار 15 سے منگل 23 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے۔


ای پیپر