فوٹو بشکریہ لاہور جو ایک شہر تھا فیس بک

ملک کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
12 اپریل 2019 (11:17) 2019-04-12

لاہور: ملک میں اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو آئندہ پانچ روز کے دوران متوقع آندھی ، بارش اور ژالہ باری کے پیشِ نظر فصلوں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور شمال مشرقی بلوچستان، کوئٹہ، ژوب، سبی، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں، جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ سبی میں مسلسل 10 گھنٹے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

سب سے زیادہ بارش کالام میں 20، استور 11، بنوں 10، بلوچستان میں بارکھان 16، سبی 11، ژوب09، جبکہ پنجاب میں ٹوبہ ٹیک سنگھ 06، ڈی جی خان 04، فیصل آباد، ملتان میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، گزشتہ روز کے درجہ حرارت میں مٹھی، شہید بینظیرآباد 43، دادو اور حیدرآباد میں 42 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا۔


ای پیپر