فوٹو بشکریہ اسد عمر آفیشل ٹوئٹر

اسد عمر نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
12 اپریل 2019 (10:19) 2019-04-12

واشنگٹن: آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی اتفاق ہوگیا، اگلے دو دن میں یہ پروگرام مکمل ہو جائے گا۔ اسد عمر نے اپنے استعفیٰ سے متعلق خبروں کی بھی تردید کردی۔

واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ  اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن اگلے چند ہفتوں میں پاکستان آئے گا اور حکومت کے ساتھ تکنیکی تفصیلات طے کی جائیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ ملک میں اسٹرکچر کی سطح پر کچھ چیزیں غلط ہیں، پاکستان ایک عرصے سے ادائیگیوں میں توازن کے بحران سے دوچار ہے۔ کچھ فیصلے ہیں جن کی وجہ سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ بولے، بھارت کے ساتھ دوطرفہ مسائل اور تجارت پر بات چیت کا ارادہ ہے۔


ای پیپر