تصویر ٹوئٹر

کوئٹہ دھماکہ، 16 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی
12 اپریل 2019 (09:49) 2019-04-12

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے قریب دھماکے سے 16 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے، مزید شہادتوں کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق دھماکہ ہزار گنجی کے قریب فروٹ مارکیٹ میں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ 11 افراد کی میتیں ہسپتال لائی گئی ہیں جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔


ای پیپر