سعودی عرب میں 5 ویں منزل سے گرنے والا زندہ بچ گیا
12 اپریل 2018 (20:08)

ینبع: سعودی عرب میں 5ویں منزل سے گرنے والے 50سالہ غیر ملکی شخص کو بچا لیا گیا ، آپریش سے قبل اور دوران مذکورہ شخص کی حرکت قلب 3مرتبہ بند ہوئی۔


تفصیلات کے مطابق سعودی شہر ینبع میں ایک عمارت کی پانچویں منزل سے گرنے والے 50سالہ غیر ملکی کو بروقت طبی امداد فراہم کرکے بچا لیا گیا ۔ زخموں کی وجہ سے غیر ملکی کا کافی خون ضائع گیا تھا۔ آپریشن سے قبل اور دوران دل کی حرکت 3بار بند ہوگئی تھی۔


ینبع جنرل اسپتال کی طبی ٹیم نے اطمینان دلایا ہے کہ آپریشن کے بعد غیر ملکی خطرے سے باہر ہے اور اب اسکی صحت مستحکم ہوگئی ہے۔


ای پیپر