سعودی عرب میں مچھروں نے شہریوں پر یلغار کر دی
12 اپریل 2018 (19:56)

جازان: سعودی عرب کے شہر جازان میں مچھروں نے شہریوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا، گھرو ںکے اندر اور باہر مچھروں نے یلغار کررکھی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جازان میونسپلٹی کے میئر عبداللہ الدبیان نے اعتراف کیا ہے کہ ان دنوں شہر میں گھرو ںکے اندر اور باہر مچھروں نے یلغار کررکھی ہے۔ میونسپلٹی حکام نے جازان شہر کے تمام محلوں میں جہاں جہاں پانی جمع ہے مچھر مار ادویہ کا چھڑکائو کرایا ہے۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ ایسے تمام مقامات جہاں مچھر ڈیرہ جمائے ہوئے ہیں انہیں مٹی سے بھر دیا جائیگا۔ انہوں نے خالی پلاٹس کے مالکان سے کہا کہ وہ اپنے یہاں مچھر بچا? اقدامات کریں۔


ای پیپر