چیف جسٹس کا چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی کے قتل پر از خود نوٹس
12 اپریل 2018 (13:19) 2018-04-12


اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں چاقب نثار نے چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ۔


تفصیلات سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا از خود نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چیف جسٹس نے نوٹس میڈیا رپورٹس پر لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی نور فاطمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلا دیا گیا تھا جب کہ بچی کے خاندان اور علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔


واضح رہے کہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا جسے زیادتی کے بعد آگ لگانے کا انکشاف ہوا تھا۔


ای پیپر