موٹروے پر خاتون سے زیادتی، عینی شاہد نے کیا دیکھا؟
11 ستمبر 2020 (19:10) 2020-09-11

لاہور : لاہور میں موٹر وے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں عینی شاہد بھی سامنے آگیا، عینی شاہد نے بتایا کہ خاتون کو ایک ڈاکو زبردستی کھینچ کر پیچھے کی طرف لے جارہا تھا،انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کو کھینچنے والے شخص نے اسے تھپڑ بھی مارا جب کہ گاڑی کے پیچھے ایک اور شخص بھی کھڑا تھا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ لاہور میں موٹروے کے قریب مشرقی بائی پاس پر پیش آنے والے اس واقعے کی اطلاع میں نے 15 کو بھی دی تھی،اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے خاتون سے زیادتی کے واقعے کو اندھی واردات قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے، جس کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسے لے کر آگے چلیں۔


ای پیپر