دہری شہریت والے غدار یا محب وطن ،عمران خان کا بڑا اہم بیان 
11 ستمبر 2020 (18:13) 2020-09-11

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں تاہم ہمارے ملک میں انہیں اور دہری شہریت والوں کو غدار سمجھا جاتا ہے‘ان کے ساتھ عجیب رویہ روا رکھا جاتا ہے‘ان کو عہدہ دینے اور وزیر بنانے پر اعتراض کیاجاتاہے ‘ ہر دوسرے دن لوگ ان کے عدالتوں میں چلے جاتے ہیں۔

یہاں لوگ اوورسیز پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ دہری شہریت والے غدارنہیں ‘جتنے محب وطن پاکستانی باہر بیٹھے ہوئے ہیں شاید ہمارے ملک میں نہیں ہیں‘90 لاکھ پاکستانی باہر گئے کیوں کہ ہم ان کو نوکریاں نہیں دے سکے ‘ان کے پیسے سے ملک چلتاہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک میں تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ‘سندھ اور لاہورمیں دو بڑے شہر بنائے جارہے ہیں ۔

راوی فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے معیشت کے فروغ کے حوالہ سے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے‘بھاشاڈیم ‘مہمندڈیم اور ایم ایل ون منصوبے سے سرمایہ کاری بڑھے گی ‘گندم کی دستیابی اور قیمتیں مناسب بناناحکومت کی اولین ترجیح ہے ۔


ای پیپر