زیادتی کی شکار خاتون کا میڈیکل ہو گیا ،اصل ملزمان ؟
11 ستمبر 2020 (17:28) 2020-09-11

لاہور :وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے کہا ہے کہ زیادتی کی شکار خاتون کا میڈیکل ہوگیا، جائے وقوعہ سے ملنے والے فارنزک شواہد کی رپورٹ جلد آجائے گی، ہمارا فوکس اصل ملزمان تک پہنچنا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی قائم خصوصی کمیٹی نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر راجا بشارت نے میڈیا سے گفتگو بھی کی،انہوں نے کہا کہ خاتون زیادتی کیس لاہور پولیس اور پنجاب حکومت کے لیے چیلنج ہے، اصل ملزمان کو جلد پکڑ لیں گے۔

صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ عوام کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے، حکومت کی طرف سے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ جتنا عام آدمی کا دل دکھی ہے اتناہی وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی حکومت کا ہے،راجا بشارت نے سی سی پی او لاہور کے بیان کو نامناسب قرار دیا۔


ای پیپر