file photo

سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کی درخواست ضمانت مسترد
11 ستمبر 2020 (16:39) 2020-09-11

نئی دہلی: عدالت نےآنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی گرل فرینڈ ادکارہ ریا چکرورتی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔بھارتی میڈیا کےمطابق مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے بھارتی اداکار سشنات سنگھ کے کیس سے متعلق منشیات کے استعمال اور خریداری کے کیس میں گرفتار ریا چکرورتی نے ممبئی کی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے ریا کے بھائی شووک چکروتی اور دیگر 8 ملزمان کی درخواستِ ضمانت بھی مسترد کردی ہے۔

عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کیے جانے کے بعد اب ریاچکرورتی کو 22 ستمبر تک ممبئی کی بائیکُلا جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر رہنا ہوگا۔

ریاچکرورتی کی وکیل نے ممبئی ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

درخواست ضمانت میں ریاچکرورتی نے اپنے اعترافی بیان سے انحراف کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ انہیں اعترافی بیان دینے کے لیے مجبور کیا گیا جب کہ انہوں نے کوئی جرم نہیں کیا اور انہیں کیس میں غلط پھنسایا گیا ہے۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں انکشاف کیا کہ زیادتی اور قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں جب کہ مختلف تفتیشی عمل سے گزرنے کی وجہ سے ان کی دماغی حالات اور صحت پر بھی اثر ہوا ہے۔

دوسری جانب نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا کہنا ہےکہ اگر ریا چکرورتی کو ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ نہ صرف ثبوتوں میں ہیر پھیر کرسکتی ہیں بلکہ اپنے اثرو رسوخ اور پیسے کی طاقت پر گواہ بھی توڑ سکتی ہیں۔


ای پیپر