file photo

ہندو کمیونٹی نے مودی کی رام رام پالیسی کو بے نقاب کر دیا
11 ستمبر 2020 (10:02) 2020-09-11

نیو دہلی: بھارت ہندؤں کےلئے بھی غیر محفوظ، عمر کوٹ سندھ سے انڈیا جانے والے ہندو بھارتی رویئے سے تنگ آکر واپس آگئے، مودی کے دیس میں پانی ملتا ہے نہ چھت، پاکستان جیسی سہولتیں اور آزادی دنیا میں کہیں نہیں، ہندو کمیونٹی نے انڈیا کی چہرے سے نقاب اُتار پھینکا۔

مودی کی رام رام میں آکر بھارت جانے والے، مودی کی بغل میں چھری سے زخمی ہو کر لوٹ آئے۔ پاکستانی ہندو کہتے ہیں بھارت جانے والوں کو دور ریگستان میں پھینک دیا جاتا ہے۔ ہندو کمیونٹی نے تسلیم کیا کہ جو آزادی پاکستان میں ہے وہ بھارت میں نہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال اگست میں بھارت میں بہتر زندگی کی تلاش میں جانے والے خاندان کے گیارہ افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ان کی لاشیں ضلع جودھپور میں ایک کھیت سے ملی تھیں۔


ای پیپر