سری لنکن کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کے حوالے سے وارننگ موصول
11 ستمبر 2019 (23:03) 2019-09-11

اسلام آباد: سری لنکن بورڈ نے کہا ہے کہ اسے دورہ پاکستان کے حوالے سے وارننگ موصول ہوئی ہے جس کے بعد اس نے سیکیورٹی دوبارہ جانچنے کیلئے اپنی حکومت سے معاونت مانگ لی ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق، سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے ایک بار پھر سیکیورٹی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے حکومتی معاونت طلب کرلی گئی ہے۔ سری لنکن بورڈ کو حکومت کی جانب سے تازہ بریفنگ دی جائے گی۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق بورڈ کو سری لنکن وزیر اعظم کے آفس کی جانب سے دورہ کے حوالے سے ایک وارننگ موصول ہوئی ہے۔ سری لنکن بورڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس کو اطلاع دی گئی ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی خدشات ہوسکتے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ ٹیم کی روانگی سے قبل تمام معاملات کا انتہائی ذمہ داری کے ساتھ جائزہ لے گا۔


ای پیپر