Image Source : INP

وزیرا عظم اور عثمان بزدار کی اہم ملاقات ،اندرونی کہانی سامنے آگئی
11 ستمبر 2019 (20:35) 2019-09-11

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال خصوصا ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

بدھ کووزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماں نے پنجاب حکومت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو پولیس اصلاحات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پنجاب میں پے درپے پولیس تشدد سے شہریوں کی ہلاکت کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں۔ رحیم یار خان میں اے ٹی ایم کارڈ چوری کے الزام میں ایک شخص صلاح الدین کو گرفتار کیا گیا جو دوران حراست پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔

یاد رہے پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس کی حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا تھا ، ذر ائع کے مطابق 14 ہلاکتوں پر 84 پولیس افسران و اہل کاروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، پنجاب پولیس ناقص کارکردگی کو بچانے کے لیے واقعات کو دبانے پر مصروف عمل ہے۔

وزیر اعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس تشدد اور ٹارچر کے لیے نہیں عوام کی خدمت کے لیے ہے، پنجاب پولیس میں کچھ اصلاحات فوری اور کچھ لانگ ٹرم میں لائیں گے، آیندہ کبھی ٹارچرسیل ملا تو ڈی ایس پی اور ڈی پی او پر مقدمہ ہوگا۔


ای پیپر