Image Source : Twitter

افغانستان میں فضائی آپریشن شروع ,بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی
11 ستمبر 2019 (20:08) 2019-09-11

کابل: افغانستان میں فضائی آپریشن کے دوران افغان طالبان کے اہم ترین 5کمانڈرز سمیت40طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ30سے زائد زخمی ہیں، فورسز کی جانب سے یہ آپریشن افغان صوبہ تخار کے ضلع خواجہ بہاﺅالدین میں کیاگیا۔

دوسری جانب طالبان نے افغان حکومت کے دعووں کی تردید کرتے ہوئے اتنے بڑے جانی نقصان سے انکار کیا ہے ، طالبان کا کہناہے کہ طالبان نے افغان فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایاہے ، چند ایک طالبان مجاہد ائیر سڑائیک کا نشانہ بنے ہیں افغان حکومت فورسز کے بڑے جانی نقصان کو چھپانے کیلئے جھوٹ بول رہی ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ تخار میں فورسز کے فضائی آپریشن میں افغان طالبان کے اہم ترین 5کمانڈوز سمیت40 طالبان ہلاک جبکہ30زخمی ہو گئے ہیں ۔

ترجمان کے مطابق ہلاک کمانڈر میں ایک اہم ترین کمانڈر مولوی جمال بھی شامل ہیں، صوبائی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فضائی آپریشن فورسز نے افغان صوبہ تخار کے ضلع خوابہ بہاﺅالدین میںلانچ کیا جس کے نتیجے میں طالبان کو بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا، اس آپریشن میں طالبان کے 5اہم ترین کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں اہم ترین نام مولوی جمال کا ہے ، طالبان کمانڈر مولوی جمال افغانستان میں کی گئی دہشت گردکارروائیوںمیں مطلوب تھا۔


ای پیپر