کشمیر کا سودا جو کر سکتے تھے ،اللہ نے انہیں جیل بھیج دیا:شاہ محمود قریشی
11 ستمبر 2019 (19:13) 2019-09-11

اسلام آباد :وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا حکومت اور قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے ،کوئی سودا نہیں کر سکتا ، کشمیر کا سودا جو کر سکتے تھے ،اللہ نے انہیں جیل بھیج دیا ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا مسئلہ کشمیر کو موجودہ حکومت نے سفارتی سطح پر تاریخی طور پر اٹھایا ،جموں کشمیر پر 58ملکوں کا مشترکہ بیان حوصلہ افزا ہے ،پاکستان ،ترکی ،ملائیشیا نے یو این جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر اسلامو فوبیا پر مباحثے کا اہتمام کیا ہے ،پاکستان کو بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر تشویش ہے ۔

مودی کی طرف سے کشمیریوں کو دہشتگرد کہنے پر شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیری دہشتگرد نہیں وہ اپنے حقوق کیلئے جدو جہد کر رہے ہیں ،نائن الیون کے بعد سے بھارت کشمیریوں کی جدو جہد کو دہشتگردی سے تشبیہ دینے کی کوشش کرتا رہا ہے ۔

پاکستان نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ تشدد میں کمی کی جائے امن کو موقع دیا جائے ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر بزور طاقت قبضہ کر رکھا ہے جو نسل کشی کی قسم ہے ،مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی ریاست کو جبر کے ذریعے اقلیتی ریاست میں تبدیل کیا جا رہاہے ۔


ای پیپر