برطانوی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے پوسٹ سٹڈی ورک بحال کر دیا
11 ستمبر 2019 (18:15) 2019-09-11

لندن:برطانیہ میں کام کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری ،اب لندن میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انٹرنیشنل طالب علم کا م بھی کر سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے پوسٹ سٹڈی ورک بحال کر دیا ہے ،اس سے قبل 2012میں برطانیہ کی سابق وزیر اعظم تھریسامے نے انٹرنیشنل طالب علموں پر تعلیم مکمل کرنے کے بعد کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی .

اب طالب علموں پر کام کرنے کی پابندی کو اُٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد اپنی تعلیم مکمل کرنے والے طلباءنوکری بھی کر سکیں گے ۔


ای پیپر