Image Source : Twitter

پاکستان بھارت میں خفیہ طور پر بڑی کاروائیوں کی تیاریاں کر رہا ہے :مودی
11 ستمبر 2019 (17:54) 2019-09-11

گجرات کے قصاب نریندر مودی نے پاکستان کیخلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ ملک خفیہ طور پر سیالکوٹ ،جموں اور راجھستان سیکٹر ز میں بڑی کاروائی کی تیاریاں کر رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مودی نے نائن الیون کے اٹھارہ سال مکمل ہونے پر رہشتگردی کو عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نظریاتی اساس ہی دہشتگردی کی بنیادی وجہ ہے ،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی اور 5 اگست 2019 سے جاری کرفیو اور لاک ڈاو¿ن کو فخریہ انداز سے بیان کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پچھلے دنوں میں ان کی حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں۔

نریندر مودی نے الزام لگایا کہ پاکستان خفیہ طور پر سیالکوٹ، جموں اور راجستھان سیکٹرز میں بڑی کارروائی کی تیاریاں کررہا ہے۔


ای پیپر