پاکستانی شارٹ فلم ڈارلنگ وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب
11 ستمبر 2019 (13:51) 2019-09-11

لاہور : پاکستانی شارٹ فلم ڈارلنگ وینس فلم فیسٹیول میں ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈارلنگ نے وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بیسٹ شارٹ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ۔ وینس فلم فیسٹیول کو دنیا کا سب سے پرانا فلمی فیسٹول قرار دیا جاتا ہے اور ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب کسی بھی پاکستانی فلم کی اسکریننگ وینس فلم فیسٹیول میں ہوئی اور وہ ایوارڈ بھی جیتنے میں کامیاب رہی ہو۔

وینس فلم فیسٹیول میں فلم ڈارلنگ کو بیسٹ شارٹ فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔فلم ڈارلنگ جس کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی ہے کی کہانی لاہور کے تھیٹر ڈانس کی تھیم پر مبنی ہے ۔ فلم میں عبداللہ ملک اور علینا نے مرکزی کردار جبکہ مہر بانو اور نادیہ افغان نے اہم کردار نبھائے ہیں۔28 سالہ ہدایت کار صائم صادق کا تعلق لاہور سے ہے جنہوں نے نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔


ای پیپر