فوٹو بشکریہ فیس بک

وزیراعظم نے 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا
11 ستمبر 2019 (11:33) 2019-09-11

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں جلسے کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ وادی میں بھارتی کرفیو پر دنیا کو پیغام دینا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو مظفرآباد میں بڑا جلسہ کرنے کا اعلان ۔ ٹوئٹ میں کہا جلسے کا مقصد کشمیریوں کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یوم عاشورہ گزر گیا، اب پاکستانی قوم اور بہادر کشمیری بھارتی ظلم وجبر کیخلاف ڈٹ جائیں اور آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔


ای پیپر