فوٹو بشکریہ فیس بک

دورہ پاکستان کا حصہ نا بننے والوں پر بھارتی دباؤ کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں: ہیرن فرنینڈو
11 ستمبر 2019 (11:02) 2019-09-11

لاہور: سری لنکن وزیر کھیل ہیرن فرنینڈو نے بھارتی دباؤ کی خبروں کی تردید کر دی، کہتے ہیں کھلاڑیوں نے 2009 میں ٹیم پر حملے کے باعث پاکستان ناجانے کا فیصلہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری لنکن وزیر کھیل نے ٹوئٹ کیا کہ دورہ پاکستان کا حصہ نا بننے والوں پر بھارتی دباو کی رپورٹ میں کوئی صداقت نہیں، کھلاڑیوں نے 2009 میں ٹیم پر حملے کے باعث پاکستان ناجانے کا فیصلہ کیا۔

ہیرن فرنینڈو کے مطابق انکی فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی، گزشتہ روز سری لنکا کے پلیئرز کے دورہ پاکستان پر بھارتی دباؤ کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔


ای پیپر