فوٹو بشکریہ فیس بک

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، اسٹیو اسمتھ اور پیٹ کمنز کی برتری مزید مستحکم
11 ستمبر 2019 (10:44) 2019-09-11

لندن: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں اسٹیو اسمتھ اور پیٹ کمنز کی برتری مزید مستحکم ہوگئی۔

آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، البتہ چوتھے ایشز ٹیسٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد ٹاپ پوزیشن پر موجود اسٹیواسمتھ کے پوائنٹس میں مزید اضافہ ہوگیا۔ وہ 937 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، ویرات کوہلی کا دوسرا اور کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا، جنوبی افریقا کے رابادا کا دوسرا نمبر ہے۔


ای پیپر