فائل فوٹو

تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کی خبر بے بنیاد ہے: ترجمان اسلام آباد پولیس
11 ستمبر 2019 (10:24) 2019-09-11

اسلام آباد کے تھانوں میں موبائل نہ لے جانے کا معاملہ، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس کے تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کی خبر بے بنیاد ہے۔

وفاقی پولیس نے تھانوں میں موبائل فون نہ لے جانے کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔ تھانوں میں آنے والے شہری قابل احترام ہیں ان سے حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت، شہریوں کے ساتھ بہترین رویہ وفاقی پولیس کا ماٹو ہے۔


ای پیپر