بھارتی وزیر اعظم کا بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر نواز شریف کے نام اہم پیغام

11 ستمبر 2018 (23:22)

ممبئی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط بھیجا گیا۔

خط میں نریندر مودی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں آپ اور سوگوار خاندان کی استقامت کے لیے دعا گو ہوں،بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا سن کر گہرا صدمہ پہنچا، میں خدا سے دعاگو ہوں کہ وہ آپ اور آپ کے اہل خانہ کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور بیگم صاحبہ کی روح کو سکون عطا فرمائے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے خط میں مزید لکھا کہ بیگم کلثوم کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کی خوشگوار یادیں ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔

مزیدخبریں