کلثوم نواز کے انتقال پر 3دن سوگ کا اعلان
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
11 ستمبر 2018 (22:30) 2018-09-11

کلثوم نواز کے انتقال پر حکومت کا حیرت انگیز اقدام ،کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا

لاہور:بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں حکومت کا حیرت انگیز اقدام، بیگم کلثوم نواز کی وفات کے موقع پر سرکاری تقریبات 3 دن کے لیے منسوخ کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول ایک عرصے سے لندن میں مقیم تھیں جہاں ان کے کینسر کا علاج جاری تھا۔اس دوران انکی طبیعت اتار چڑھاو کا شکار رہی۔

تمام سرکاری محکموں کو ایسا حکم جاری کردیا گیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے سوگ میں حکومت نے تمام سرکاری تقریبات کو تین دن کے لئے منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں انتقال کرگئی ہیں ، بیگم کلثوم نواز کے انتقال پردنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت نے شریف فیملی کے غم میں شامل ہوتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام سرکاری تقریبات کو تین دن کے لئے منسوخ کردیاجائے۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کلثوم نواز کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہادر خاتون تھیں۔حکومت، کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کرے گی۔دریں اثناءذرائع کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تدفین کا فیصلہ نوازشریف کی رہائی اور ان سے مشاورت کے بعد کیاجائے گا ،اس سلسلے میں نوازشریف کے بھائی شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کے لئے برطانیہ روانہ ہورہے ہیں۔


ای پیپر