افغانستان میں خوفناک خود کش حملہ ,ہرطر ف لاشیں ہی لاشیں

11 ستمبر 2018 (21:34)

کابل: افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے ضلع مہمند درہ میں خودکش حملے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع مہمند درہ میں خود کش بمبار نے مظاہرین کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ زخمیوں کو صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق خود کش حملے میں 32 افراد ہلاک اور 128 زخمی ہوئے ہیں جب کہ صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ کا دعویٰ ہے کہ دھماکے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب مظاہرین کی بڑی تعداد مقامی پولیس کمانڈر کی برطرفی کے لیے جلال ا?باد طورخم ہائی وے پر مہمند درہ کے مقام پر احتجاج کررہی تھی۔

مزیدخبریں