سی پیک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا :آرمی چیف
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
11 ستمبر 2018 (21:08) 2018-09-11

راولپنڈی:پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے، منصوبے کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں چین کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیر نے ملاقات کے دوران سی پیک کیلئے پاکستان میں حمایت کی تعریف کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ کے کامیاب دورے کو سراہا ۔

ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا اقتصادی مستقبل ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


ای پیپر