پیرول پر رہائی 12گھنٹے تک ہو سکتی ہے :وزیر اطلاعات فواد چوہدری
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
11 ستمبر 2018 (20:54) 2018-09-11

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو اہلیہ کی تدفین کے سلسلے میں قانون کے مطابق 12 گھنٹے کے لیے عارضی رہائی مل سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق لندن میں بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نواز شریف کی پیرول پر رہائی کے معاملے پر بحث چھڑنے پر وزیرِ اطلاعات نے بیان جاری کیا ہے کہ قانون کے مطابق نواز شریف کو جو سہولت دی جاسکتی ہے وہ ضرور دی جائے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جب کلثوم نواز کے انتقال کی خبر آئی تو وزیرِ اعظم لوکل گورنمنٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، اجلاس میں وزیرِ اعظم اور شرکا نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، بیگم کلثوم بہادر خاتون تھیں۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں رہ کر جو بھی سہولت ہوگی وہ نواز شریف کو دی جائے گی، وہ پیرول پر رہا ہوتے ہیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ فواد چوہدری نے واضح کیا کہ نواز شریف کی طرف سے درخواست پر قانونی کارروائی ہوگی، اگر انھیں پیرول پر رہائی ملی تو قانونی طریقہ کار پر عمل در آمد کیا جائے گا، تاہم پیرول پر رہائی کے مطابق جیل کا عملہ ساتھ ہوتا ہے۔


ای پیپر