اجلاس کے دوران کلثوم نواز خبر ملی تو عمران خان کا پہلا ردعمل کیا تھا ؟
کیپشن:   Source : Yahoo سورس:   
11 ستمبر 2018 (19:21) 2018-09-11

اسلام آباد :بیگم کلثوم نواز کے انتقال کی خبر عمران خان کو ایک اجلاس کے دوران دی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان لوکل باڈیز کمیٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں چاروںصوبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ سسٹم کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے لوکل باڈیز کمیٹی کو اپنی سفارشات کو آئندہ 48 گھنٹوں میں حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بیگم کلثوم نواز کی وفات کے حوالے سے افسوسناک خبر دی گئی جس پر وزیراعظم اور شرکاءنے سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے معاملے پر مکمل تعاون کیا جائے گا، وزیراعظم نے قانونی تقاضوں میں تعاون کے لیے ہدایت کی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان نے اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کلثوم نواز کے انتقال کی خبر ملنے کے فوراََ بعد دعا کرائی گئی۔فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم نے بیگم کلثوم نواز کے معاملے پر قانونی تقاضوں میں تعاون کی ہدایت کی ہیں، عمران خان نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ہدایات جاری کی ہیں۔


ای پیپر