Source : Yahoo

کلثوم نواز کے جنازے پر کیا اسحاق ڈار ،حسن اور حسین نواز شرکت کرینگے ؟اہم خبر آگئی
11 ستمبر 2018 (17:48) 2018-09-11

لندن :بیگم کلثوم نواز کے بیٹے حسن ،حسین نواز اورسابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جناز ے میں شرکت حفاظتی ضمانت سے مشروط ہو گئی ،احتساب عدالت تینوں ملزمان کو اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں تینوں ملزموں کو جناز ے میں شرکت کےلئے حفاظتی ضمانت کرانا پڑے گی۔

اگر حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار نمازہ جنازہ میں شرکت کےلئے پاکستان آتے ہیں توکیا ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائیگی یا ان کے بیٹوں اور اسحاق ڈار کوائیرپورٹ پر پہنچنے پر گرفتار کر لیا جائیگا اگر ایسا ہوا تو ن لیگ کا کیا رد عمل ہو گا۔

جبکہ واضح رہے کہ حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار کے نام عدالت ای سی ایل میں ڈال چکی ہے اور تینوں کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔


ای پیپر