کلثوم نواز کے انتقال کے بعد اڈیالہ جیل سے اہم خبر آگئی
کیپشن:   Source : Yahoo
11 ستمبر 2018 (17:35) 2018-09-11

لاہور :سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو بیگم کلثوم نواز کی تدفین کے لیے پے رول پر رہائی دی جائے گی۔محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو نماز جنازہ سے لے کر تدفین تک رہائی دی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پے رول پر رہائی کے لیے درخواست ملنا ضروری ہے۔

حکومت کی ظلم اور زیادتیاں جاری ہیں ،بیگم کلثوم نواز نے اپنے شوہر کی گرفتار پر پارٹی کیلئے اہم کردار ادا کیا ،خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف مشاورت کے بعد لندن روانہ ہونگے ،پرویز ملک کا کہنا تھا کہ شام تک تمام صورتحال واضح ہو جائے گی ، نواز شریف نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے سیاست کو آگے بڑھایا ،شہباز شریف آج ہی نواز شریف سے ملاقات کے بعد لندن روانہ ہو نگے جہاں پر آگے کی صورتحال کا پلان کیا جائے گا ،خواجہ عمران نذیز کے مطابق کلثوم نواز کی تدفین رائیونڈ میں ہونے کا امکان ہے .

کینسر کے مرض میں مبتلا سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن کے اسپتال میں زیرعلاج تھیں جو آج انتقال کرگئیں۔


ای پیپر