وزیراعظم، آرمی چیف کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک
11 ستمبر 2018 (16:38) 2018-09-11

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ آرمی چیف نے مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی نواز شریف کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ ایک بہادر خاتون

تھیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔ انہیں آج انتہائی تشویشناک حالت کے باعث دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔


ای پیپر