فوٹوبشکریہ فیس بک

آخری اننگ کھیل رہا ہوں، چاہتا ہوں اس میں کامیاب ہوں: چیئرمین نیب
11 ستمبر 2018 (15:41) 2018-09-11

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں کا پیچھا جاری رکھا جائے گا۔ احتساب کے لئے خود کو بھی پیش کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جس تاجر کے پاس موٹر سائیکل تھی ان کے اب دبئی میں ٹاور کھڑے ہیں۔ نیب نے کسی کی عزت نفس کے ساتھ نہیں کھیلا، غلطی کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے مگر جرم کو نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی والوں نے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھین لیا اسلیے ان کے خلاف ایکشن لیا ہے۔ یہ بھی کہا نیب کا کسی گروپ، مفاد یا شخص سے کوئی تعلق نہیں۔ پانی گیس اور بجلی کی پریشانیاں ہیں، جن کا ذمہ دار نیب نہیں ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ آخری اننگ کھیل رہا ہوں، چاہتا ہوں اس میں کامیاب ہوں، کرکٹ کی مثال اس لئے دے رہا ہوں کیونکہ آجکل اسکی مثالیں دی جاتی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 


ای پیپر