وزیر اعظم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں نااہلی کی درخواست دائر
11 ستمبر 2018 (14:20) 2018-09-11

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیس کیلئے دائراپیلوں پرجلدسماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اطہرمن اللہ کی معذرت کرکے بعد ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے تاحال نیابنچ تشکیل نہیں دیا‘عمران خان کی نااہلی کیس میں مضبوط شواہدودستاویزات موجودہیں، درخواست کی سماعت کیلئے نیابنچ جلدتشکیل دیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستوں کی جلد سماعت کیلئے نئی درخواست دائر کر دی گئی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اطہرمن اللہ نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے بعداسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت کیلئے تاحال نیابنچ تشکیل نہیں دیا، درخواست گزار کا کہناتھا کہ عمران خان کی نااہلی کیس میں مضبوط شواہدودستاویزات موجودہیں، درخواست کی سماعت کیلئے نیابنچ جلدتشکیل دیاجائے۔


ای پیپر