وزیر اعظم عمران خان کا اہم دورہ سعودی عرب متوقع
11 ستمبر 2018 (13:53) 2018-09-11

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔دوسری جانب وزیراعظم کا سعودی عرب کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا جس کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعظم دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانروا اور ولی عہد سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول ؐر حاضری بھی دیں گے ۔


ای پیپر