5 کروڑ سے زائد موبائل فون صارفین کو اب پورا بیلنس ملا کرے گا

11 ستمبر 2018 (13:03)

اسلام آباد: کروڑوں موبائل فون صارفین کی سنی گئی، 500 روپے تک موبائل کارڈ ٹیکس فری قرار، حکومت مان گئی۔

سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی تو اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت اور موبائل فون کمپنیوں کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ اب 500 روپے تک کے موبائل کارڈ پر ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ موبائل کمپنیوں سے زائد ٹیکس وصولی روکنے کیلئے قانون سازی کیوں نہیں کی گئی ؟ جس پر اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ حکومت کو قانون سازی کیلئے مزید مہلت دی جائے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو قانونی سازی کیلئے مہلت دیتے ہوئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

مزیدخبریں