وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کے بعد ہیلی کاپٹرز اور بھینسیں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ

11 ستمبر 2018 (12:33)

اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کی اضافی اشیا کی نیلامی جاری ہے، گاڑیوں کے بعد ہیلی کاپٹرز اور بھینسیں بھی نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم ہاؤس کی 8 بھینسیں اور کابینہ ڈویژن کے 4 ہیلی کاپٹرز کی نیلامی کا فیصلہ کرلیا۔ بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے غذائی ضروریات کے لیے پال رکھی تھیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی روکنے کی استدعا بھی مسترد کر دی۔

 

مزیدخبریں