فوٹوبشکریہ فیس بک

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 180 ارب روپے وصولی کی منظوری دیدی
11 ستمبر 2018 (12:06) 2018-09-11

اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مرمتی کام اور تقسیم و ترسیل کے چارجز بھی عوام ادا کریں گے نیپرا نے منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 180 ارب روپے وصولی کی منظوری دیدی، یہ رقم بجلی کے بلوں کے ذریعے وصول کی جائیگی جس کے باعث فی یونٹ 4 روپے 41 پیسے تک بجلی مہنگی ہو جائے گی۔

تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے سال 2017-18 کے اخراجات کی وصولی کیلئے کہا جس پر نیپرا نے 180 ارب روپے کی بجلی صارفین سے وصولی کی اجازت دیدی۔

بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں اور اب انتظامی نااہلی کا خمیازہ بھی عوام ہی بھگتنے کو تیار ہو جائیں۔


ای پیپر