وفاقی کابینہ کے 6 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا
کیپشن:   فوٹوبشکریہ فیس بک سورس:   
11 ستمبر 2018 (11:37) 2018-09-11

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے 6 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا، صدرمملکت عارف علوی نے وزرا اور وزرائے مملکت سے حلف لیا۔ جس کے بعد کابینہ کے ارکان کی تعداد 31 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عمر ایوب، علی محمد خان اور علی زیدی وفاقی وزیر بن گئے جبکہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور حماد اظہر نے وزیرمملکت کا حلف اٹھا لیا۔ وزراء اور وزرائے مملکت کے قلمدان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس سے پہلے وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد پچیس تھی۔ جس میں 16 وزراء ایک وزیرمملکت، پانچ مشیر اور تین معاونین خصوصی شامل تھے۔


ای پیپر