امریکی جریدے نے بھارت کو داعش کانیا چہرہ قراردیدیا :رحمن ملک 
11 اکتوبر 2020 (20:46) 2020-10-11

اسلام آباد :سینیٹر رحمان ملک نے بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کی ایک مشتبہ ٹرانزیکشن پائی گئی تو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا ،بھارت میں داعش کے 2 ٹھکانے ہیں ،ان ٹھکانوں سے سری لنکا پر حملے ہوئے ،کیا یہ امریکہ اور فٹیف کو نظر نہیں آتے ۔

سینٹر رحمن ملک کا کہنا تھا بھارت کے 44 بینکوں نے ایک ارب ڈالر کی مشتبہ ٹرانزیکشن کیں ،امریکہ سے جاری رپورٹ کے مطابق بھارت کے متعدد بینک مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ،بھارت منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ میں ریاستی سطح پر ملوث ہے ، رحمن ملک نے کہا 2015 سے کہہ رہا ہوں بھارت داعش کی مالی اعانت کر رہا ہے ،آر ایس ایس کے ذریعے داعش کے دہشتگردوں کو تربیت دی جا رہی ہے ۔

رحمن ملک نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا را ،داعش کے ذریعے افغانستان امن عمل کو سبوتاژ کر رہی ہے ،بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول 2014 میں داعش کے سربراہ سے ملاقات کرنے عراق تک گئے تھے ،اجیت دوول کا مقصد داعش اور آر ایس ایس کے دہشتگرد ی کے نیٹ ورک کو مضبوط بنا نا تھا ، امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھارت کو داعش کا نیا چہرہ قرار دیدیا ہے ۔

رحمن ملک نے مزید کہا اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں داعش کے بھارت میں پھیلائو کو تشویشناک قرار دیا ہے ،بھارت ،بلوچستان ، کے پی اور دیگر حصوں میں داعش اور را کے ذریعے دہشتگردکاروائیوں میں ملوث رہا ہے ،موجودہ فرقہ وارانہ اختلافات کے ذریعے بھارت پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے ،ہمیں دشمن کی چالوں سے واقف ہونا چاہیے تاکہ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں ناکام ہو ،انہوں نے کہا یہ درست وقت ہے کہ ہم بھارتی سیاہ کاریوں ،منی لانڈرنگ اور رہشگردی کو بے نقاب کریں ،حکومت کا کام ہے وہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کو بے نقاب کرے .

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں 44 بھارتی بینکوں سے ایک بلین ڈالرز کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا تھا، علاوہ ازیں بھارت افغان امن عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔


ای پیپر