file photo

ماہرہ خان دلہن بن گئیں، نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
11 اکتوبر 2020 (12:57) 2020-10-11

اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان جو کہ اپنی ادائوں اور خوبصورتی کی وجہ سے ہمیشہ ہی خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں کی نئی تصاویر نے ایک دفعہ پھر مداحوں کی آنکھیں چندھیا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان دلہن بن گئیں۔ لال اور سفید جوڑے میں دلہن بنی ماہرہ کے نئے فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوٗئٹر پر ماہرہ خان کے ایک مداح نے لکھا کہ حالیہ فوٹو شوٹ میں وہ شاندار نظر آرہی ہیں۔

واضح رہے کہ معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے ) کو انسٹاگرام پر انٹرویو دیتے ہوئے ماہرہ خان نے اعتراف کیا کہ انہیں جس شخص سے محبت ہوئی ہے ان کا نام سلیم ہے۔

ماہرہ خان نے دوہ ماہ قبل اپریل میں ثمینہ پیرزادہ کے شو میں کہا تھا کہ ’ہاں! میرا خیال ہے کہ مجھے پیار ہوگیا ہے۔ اس کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے لیکن نام نہیں بتاؤں گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس معاملے میں شرمیلی ہوں۔ میں وہمی ہرگز نہیں ہوں لیکن زندگی نے جو سبق دیا ہے اس میں نظر وغیرہ لگتے نہیں دیکھنا چاہتی ہوں‘‘۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کی پہلی شادی ناکام ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہیں جبکہ ان کو شہرت بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’’رئیس‘‘ میں کام کرنے کی وجہ سے ملی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان ابھی تک متعدد فلمیں میں کام کر چکی ہیں۔ ان میں سے تین پاکستانی بول، بن روئے اور ہو من جہاں جبکہ ان کی ایک بالی وڈ فلم رئیس نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ رئیس میں ماہرہ خان نے مشہور ادارکار شاہ رخ خان کے مقابل کردار ادا کیا۔


ای پیپر