امریکہ میں بغیر جلد بچے کی پیدائش
11 اکتوبر 2019 (18:34) 2019-10-11

واشنگٹن:امریکا میں بغیر جِلد کے بچے کی پیدائش ہوئی جسے زندگی دینے کے لیے 10 ماہ میں مصنوعی جِلد تیار کرکے بچے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 ماہ کے جابیری گرے نامی بچے کی پیدائش امریکا کے شہر ٹیکساس میں ہوئی، بچہ کی پیدائشی طور پر پلکیں اور گردن سے پائوں تک جِلد نہیں تھی یعنی وہ بغیر جِلد کے پیدا ہوا تھا۔ بچے کو مقامی ڈاکٹرز نے لاعلاج قرار دے دیا اور والدین کو کہا کہ اس کی نشونما ہونا ناممکن ہے۔مگر بچے کے والدین نے ہار نہیں مانی اور اسے اسی حالت میں امریکی شہر ہیوسٹن کے ٹیکساس چلڈرن اسپتال میں منتقل کردیا۔

بچے کی والدہ نے ٹیکساس چلڈرن اسپتال کے ماہرین کو اپنی زچگی کی تمام تفصیلات بتائیں اور کہا کہ مجھے حمل کے اوقات میں کوئی مشکل بھی پیش نہیں آئی سب کچھ ٹھیک تھا لیکن میں اب بے حد پریشان ہوں کہ میرا بچہ کیسے بغیر جلد کے پیدا ہوگیا ہے۔اسپتال کے ماہرین نے والدہ کی بات پر غور کرکے بچے کا معائنہ لیبارٹری میں کیا جس کے بعد معلوم کیا گیا کہ بچے کو epidermolyosis bullosa ہے جو جینیاتی خرابی یعنی (genetic disorder) کے تحت تشخیص ہوتی ہے جس کے نتیجے میں امکان ہوتا ہے کہ بچہ پیدائشی طور پر بغیر جِلد کے پیدا ہوا ہے۔


ای پیپر