پنجاب حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا پلان تیار کر لیا
11 اکتوبر 2019 (17:10) 2019-10-11

لاہور : حکومت پنجاب نے مولانا کے دھرنے کو کنڑول کرنے کی حتمی تیاریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا جتنا بڑا پلان ہو گا اتنی ہی بڑی تیاری کی جائے گی ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مولانا کا حتمی پلان اور اعلان سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کہ حکومت پنجاب کس طرح اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کریں، مدارس کے بچوں کو سیاسی سرگرمی سے دور رکھا جائے۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ سیاسی قیادت کو بچوں کو سیاسی گرمیوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جے یو ا?ئی اور اپوزیشن کا پلان سامنے آنے دیں، اس کے مطابق حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی، امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔


ای پیپر