Image Source : Twitter

دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادیں اب بے نقاب ہونگی ،ایف بی آر
11 اکتوبر 2019 (16:45) 2019-10-11

کراچی: ایف بی آر کا ایک اور کارنامہ ،دبئی میں چھپی پاکستانیوں کی جائیدادوں کا کھوج لگانے کیلئے دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا.

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر اور دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مذاکرات کے بعد پاکستانی مالکان کی تفصیلات فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی،چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستانی اور دبئی حکام کے درمیان 9 اور 10 اکتوبر کو مذاکرات ہوئے جو نتیجہ خیز اور بارآور رہے، انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کا مقصد دبئی میں پراپرٹیز کے پاکستانی مالکان کی معلومات تک رسائی حاصل کرنا تھا۔

شبر زیدی نے کہا کہ دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے حکام دبئی میں موجود جائیدادوں کے پاکستانی مالکان کی تفصیلات فوری دیں گے۔ علاوہ ازیں اقامے کے غلط استعمال کو بھی روکنے سے متعلق پاکستانی اور دبئی حکام مشترکہ کارروائی کی جانب پیش رفت کریں گے۔


ای پیپر