فواد چوہدری کو آئیڈیا دیں اور 20 لاکھ انعام لیں
11 اکتوبر 2019 (16:16) 2019-10-11

اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پولیس ناکوں سے چھٹکارے کیلئے بہترین ٹیکنالوجی آئیڈیا دینے والے شخص کو 20لاکھ انعام دینے کا اعلان کردیا ہے، تین ہفتے میں ٹیکنالوجی سلوشن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پولیس ناکوں سے چھٹکارے کیلئے ٹیکنالوجی سلوشن مانگ لئے اور کہا بہترین ٹیکنالوجی آئیڈیا کے حامل شخص کو 20 لاکھ انعام دیں گے ، تین ہفتے میں ناکوں سے چھٹکارے کیلئے ٹیکنالوجی سلوشن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


ای پیپر